سری لنکن حکومت نے پاکستان کو آنکھوں کے 5 کارنیا کا تحفہ بھجوا دیا۔
تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے اعلیٰ سطح کا وفد سیکریٹری خارجہ آرونی وجیے وردھنے کی قیادت میں پاکستان آمد ہوئی۔ ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ سری لنکا کی سیکریٹری خارجہ آرونی وجیے وردھنے نے پاکستانی مریضوں کیلئے آنکھوں کے کارنیا کا تحفہ پیش کیا ۔
ترجمان دفتر خارجہ نےبتایا کہ پاکستانی مریضوں کے لیے آنکھوں کے 5 کارنیا سیکریٹری خارجہ محمد سائرس سجاد قاضی کےحوالے کیے گئے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سری لنکا سے کارنیا وصول کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے۔ پاکستان کو گزشتہ برسوں کے دوران 35ہزار کارنیا ملے ہیں۔اس حوالے سے ترجمان نے مزید بتایا کہ اس تحفے نے وصول کنندگان کی بینائی اور امید بحال کی ہے۔