حکومتی اخراجات اور آمدن سے متعلق تفصیلات سامنے آگئیں

حکومتی اخراجات اور آمدن سے متعلق تفصیلات سامنے آگئیں

مالی سال 2023-24 میں وفاقی کابینہ کی انکم اور اخراجات کی تفصیلات جاری کردی گئی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی مجموعی انکم 13 ہزار 269 ارب روپے ہے جب کہ حکومتی خرچے 20 ہزار 475 ارب سے متجاوز کر گئے ۔

قرضوں پرسودکی مدمیں ریکارڈ 8 ہزار 159 ارب روپےخرچ کئےگئے، قرضوں پر سود خالص حکومتی آمدن سے 1062 ارب یعنی 15 فیصد زیادہ رہا۔

یہ بھی پڑھیں:جمہوریت ڈی ریل کرنے کی کوشش ایک اور 9 مئی کے مترادف ہوگی، وزیر تعلیم پنجاب

رپورٹ میں کہا گیاہے کہ سود کی ادائیگی ہدف سے 856 ارب روپے، پچھلےسال سے 2464 ارب روپے زیادہ ریکارڈ کیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی نے فوج سے مذاکرات کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا

گزشتہ مالی سال 2023میں عوام سے پٹرولیم لیوی کی مد میں 1019 ارب روپے وصول کیےگئے ، وفاق کا بجٹ خسارہ 7 ہزار 725 ارب رہا اور صوبوں نے 518 ارب روپے کم خرچ کئے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *