پاکستان کی سینئر و معروف اداکارہ اسماء عباس نے انکشاف کیا ہے کہ شوبز سے منسلک لوگ بھی لنڈا بازار میں جاکر خریداری کرتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایک تازہ انٹرویو دیتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ میں نے لنڈا بازار سے کافی بار خریداری کی کیوں کہ وہاں آپ کو اعلیٰ کوالٹی کی چیزیں مل جاتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:معروف کامیڈین اور نامور اداکار سردار کمال انتقال کر گئے
اس موقع پر اسماء عباس نے انکشاف کیا کہ انہوں نے لندن میں لنڈا بازار سے جاکر خریداری کی اور انہیں اس بات سے فرق نہیں پڑتا کہ لوگ ان کو پہچا نیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:مصنف ڈرامہ نگار خلیل الرحمن قمر کے ہنی ٹریپ کا ڈراپ سین ہوگیا
اداکارہ کا مزید کہنا تھا اگر انہیں بازار میں کوئی پہچان لے تو وہ خوش ہوتے ہیں اور اگر کوئی ان کے ساتھ تصویر ساتھ لینا چا ہے تو بہت زیادہ مزہ آتا ہے۔