پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے مثبت یوٹرن کوویلکم کرتا ہوں۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئےمشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہا کہ اداروں کے درمیان جنگ کرکے فتح حاصل نہیں کی جا سکتی ۔ بانی پاکستان تحریک انصاف کا بیان بہت اچھی ڈویلپمنٹ ہے، جواب بھی مثبت آنا چاہیے ۔
عمران خان کے مطالبات جائز ہیں، سیز فائر کے ساتھ سوشل میڈیا کمپین بند اور سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے، بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کو بنی گالہ ریسٹ ہاؤس میں بھیج دیا جائے ، معاملات ٹھنڈے ہونا شروع ہوجائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کے صدر آنے سے پہلے ہمیں خود ہی بصیرت سے فیصلے کرنے چاہئیں، تحریک انصاف ایک مقبول ترین جماعت ہے۔ مشاہد حسین کا مزید کہنا تھا کہ کرسی آج ہے تو کل کو ہوا کی طرح اُڑجاتی ہے۔ پاکستان کا سوچنا چا ہیے یہ ایک مثبت پیشرفت ہے۔
یہ بھی پڑھیں:فوج اور پی ٹی آئی میں مذاکرات سے متعلق عطا تارڑ کا بڑا بیان آگیا
انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں جی ایچ کیو سے اچھا جواب آنا چا ہیے ، ہم دہشت گردوں سے تو مذاکرات کرتے ہیں بانی پی ٹی آئی سے کیوں نہیں؟ ۔ وہی سیا ستدان اچھا ہوتا ہے جو اپنی غلطیوں سے بھی سبق سیکھے، اسٹیبلشمنٹ اور بانی پی ٹی آئی کو دل کھول مذاکرات کے لیے آگے بڑھنا چاہیے ۔