معیشت کی بہتری کیلئے پاکستان میں سیاسی استحکام لاناہو گا، اسد عمر

معیشت کی بہتری کیلئے پاکستان میں سیاسی استحکام لاناہو گا، اسد عمر

سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ راولپنڈی اسلام آباد میں موسم ٹھندا ہونے سے ماحول میں بہتری آ سکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  نجی ٹی وی کے پروگرام میں میزبان کامران خان کے ساتھ گفتگو کے دوران سینئر سیاست دان اسد عمر کا کہنا تھا کہ میرے پاس اندر کی خبریں تونہیں لیکن کچھ اچھی خبریں آ رہی ہیں، ملکی حالات کی بہتری سے معاملات بہتر ہونا شروع ہو جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کے مطالبات جائز، جواب بھی اچھا آنا چا ہیے،مشاہد حسین

سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ ملک کے موجودہ حالات کی وجہ سے صرف عام آدمی نہیں، کاروباری طبقہ بھی پریشا نی میں مبتلا ہے ۔ حکومت نے 1700 ارب روپے کے ٹیکسز لگائے، بجٹ کے بعد منفی اثر پڑا ہے، لوگ ملک کی سیاسی غیریقینی صور ت حال سے سخت پریشان ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: رئوف حسن کا طبی معائنہ، ڈاکٹروں نے صحتمند قرار دیدیا

سینئر سیا ستدان اسد عمر کا میزبان کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی پر پابندی کی باتوں سے بھی ملک پر منفی اثر پڑا ہے، خواجہ آصف کی گفتگو سے بھی بے چینی میں بڑھی ۔ معیشت کی بہتری کے لئے پاکستان میں سیاسی استحکام لانا وقت کی ضرورت ہے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *