فلسطین کے سابق وزیراعظم ،حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو ایران میں شہید کردیا گیا

فلسطین کے سابق وزیراعظم ،حماس کے سربراہ  اسماعیل ہنیہ کو ایران میں شہید کردیا گیا

حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو ایران کے دارالحکومت تہران میں شہید کردیا گیا۔

ایرانی خبر رساں اداروں کے مطابق حماس کے رہنما اسماعیل ہانیہ کو ایران میں شہید کر دیا گیا ۔ ہانیہ ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے تہران میں تھے جب انہیں نشانہ بنایا گیا۔ اس حملے میں ان کا ایک محافظ بھی مارا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: معروف کامیڈین اور نامور اداکار سردار کمال انتقال کر گئے

ایران کے سرکاری ٹی وی نے خبر دی ہے کہ غزہ جنگ کے دوران ہانیہ کے اہل خانہ نے درجنوں افراد جام شہادت حاصل کرچکے ہیں ۔ ایران کے سرکاری ٹی وی نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ ہانیہ کو تہران میں ان کی قیام گاہ پر نشانہ بنایا گیا اور ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد ہی اس قتل کی تحقیقات کے نتائج جاری کرے گا۔حماس نے ہانیہ کے قتل کی تصدیق کی ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ انہیں اسرائیلی ایجنٹوں نے نشانہ بنایا تھا۔

دریں اثنا امریکہ نے کہا ہے کہ حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان جنگ ناگزیر نہیں ہے۔یہ ان اطلاعات کے بعد سامنے آیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے بیروت میں حزب اللہ کے ایک کمانڈر کے خلاف “ٹارگٹڈ حملہ” کیا ہے۔ حزب اللہ نے اسرائیلی دعوے کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے لیکن اسرائیلی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مقبوضہ گولان کے علاقے میں راکٹ حملے کے ذمہ دار کمانڈر کو نشانہ بنایا گیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *