جاپان نے پاکستان کی نسٹ یونیورسٹی کے شعبہ الیکٹریکل انجینئرنگ کی فائنل کلاس کو جاپانی اداروں میں کیریئر مواقعوں کے لیے بک کر لیا ہے۔
ڈاکٹر ارشد محمود سیکرٹری وزارتِ اوورسیزپاکستانیز اینڈ ہومین ریسورس ڈیویلپمنٹ نے قائمہ کمیٹی برائےاوورسیز پاکستانیز کو آگاہ کیا کہ جاپان نے پاکستان کی نسٹ ہونیورسٹی کے شعبہ الیکٹریکل انجینئرنگ کی پوری کلاس کو جاپان کے مختلف الیکٹریکل اداروں میں کام کرنے کے لیے بک کر لیا ہے اور انہیں خصوصی طور پر جاپان مدعو کیا گیا ہے جہان نسٹ یونیورسٹی کے الیکٹریکل ڈیپارٹمنٹ کے شعبہ الیکٹریکل انجینئرنگ کے سٹوڈنٹس کو بہترین کیریئر آفرز کیئے جا رہے ہیں ۔ سیکرٹری وزارتِ اوورسیز پاکستانیز کا کہنا تھا سعودی عرب اور دیگر عرب ممالک بھی پاکستان سے سکلڈ ورکرز کی ڈیمانڈ کرتے ہیں اور اس حوالے سے وزارتِ اوورسیز پاکسانیز سکلڈ ورکرز کے حوالے سے نیوٹیک پاکستان کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں تاکہ پاکستان سے سکلڈ ورکرز بیرونِ ممالک بھیجے جا سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیز ملک کا اثاثہ ہیں جو پاکستا ن بھی غیر ملکی زرمبادلہ بھیجتے ہیں ۔