مون سون بارشوں کے سبب مختلف واقعات میں 19 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہو چکے ہیں اور 61 گھروں کو نقصان جس میں 24 گھر مکمل تباہ ہوئے ہیں ۔
خیرپختونخواکے17 اضلاع میں حالیہ بارشوں کے نتیجے میں 19 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے ۔ پی ڈی ایم اے رپورٹ کے مطابق بارشوں سے 61 گھروں کو نقصان پہنچا ہے جس میں 24 گھرمکمل طور پر تباہ ہوچکے ہیں۔ پراوینشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے ) کی رپورٹ کے مطابق حالیہ بارشوں سے صوبے کے 17 اضلاع متاثر ہوئے ۔ بارشوں سے جاں بحق 19 افراد میں 4 مرد، 4 خواتین اور 11 بچے شامل ہے۔بارشوں سے 6 مرد 3 خواتین اور 6 بچے زخمی ہوئے ہیں.
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا پولیس افسران کے خلاف عدالت جانے کا اعلان
رپورٹ کے مطاق تیز آندھی اور بارش کے باعث مجموعی طور پر 61 گھروں اور 3 سکولوں کو نقصان پہنچا ہے جن میں 37 گھروں کو جزوی اور 24 گھر مکمل طور پر منہدم ہو چکے ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق لوئرچترال میں 2 اورصوابی میں ایک سکول کو جزوی نقصان پہنچاہے ۔ صوبے میں کوہاٹ ، باجوڑ،مانسہرہ، چترال اپر،چترال لوئر،لوئر دیر، دیر اپر، کوہستان اپر،شانگلہ،کوہستان لوئر،ایبٹ آباد، ہری پور، سوات، چارسدہ، صوابی، ساوتھ وزیرستان اور ہنگو میں جانی و مالی نقصات کے واقعات رونما ہوئےہیں۔ ۔ رپورٹ کے مطابق بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری رکھتے ہوئے بند شاہراہوں کو کھولنے کے لیے چھوٹی بڑی مشنریوں کا استعمال شروع کردیا ہے ،پی ڈی ایم اے، ضلعی انتظامیہ اور امدادی ٹیمیں متاثرہ اضلاع میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہیں. صوبا ئی حکومت کی جانب سے متاثرہ اضلاع کی ضلعی انتظامیہ کو متاثرین کو جلد مالی و امدادی معاونت فراہم کرنے کی احکامات جاری کرجا ری کر دی ہے۔ پی ڈٰی ایم اے نے ہدایت کی ہے کہ جب تک حالات معمول کے مطابق نہ ہو سیاح سیاحتی مقامات کی جانب سفر کرنے سے گریز کریں.