ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ ہوگیا

ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ ہوگیا

ایل پی جی صارفین کیلئے پریشان کن خبر، فی کلو قیمت میں اضافہ کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں فی کلو 2 روپے 27 پیسے کا اضافہ ہوگیا۔ یکم اگست سے ایل پی جی گھریلو سلینڈر کی قیمت میں 26 روپے 90 پیسے کا اضافہ ہوا۔ اوگرا نے قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

مزید پڑھیں: عوام کیلئے پریشان کن خبر، بجلی کی قیمت مزید بڑھنے کا امکان

دوسری جانب عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق یکم اگست سے پیٹرولیم مصنوعات 11 روپے فی لیٹر تک سستی ہونے کا امکان ہے۔ آئندہ 15 روز تک پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 50 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے فی لیٹر تک کمی متوقع ہے۔ اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں 5 روپے 84 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر تک کمی متوقع ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *