عدالت نے عالیہ حمزہ کی ضمانت منظور کرلی، رہائی کا حکم

عدالت نے عالیہ حمزہ کی ضمانت منظور کرلی، رہائی کا حکم

پی ٹی آئی کی خاتون رہنما و سابق رکن قومی اسمبلی عالیہ حمزہ کی ضمانت منظور کرلی گئی، عدالت نے رہائی کا حکم جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے تھانہ کینٹ میں درج 9 مئی کے مقدمہ میں عالیہ حمزہ کی گرفتاری پر سماعت ہوئی۔ عالیہ حمزہ کی عدالت میں پیشی کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔ عالیہ حمزہ کی جانب سےایڈووکیٹ ملک پرویز اور ایڈووکیٹ ماریہ خان گوجرانوالہ سیشن کورٹ میں پیش ہوگئے۔

مزید پڑھیں: فوج اور پی ٹی آئی میں مذاکرات سے متعلق عطا تارڑ کا بڑا بیان آگیا

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جاوید اقبال کی عدالت میں درخواست ضمانت پر سماعت کے بعد عالیہ حمزہ کی ضمانت منظور کر لی گئی۔ وکیل ملک پرویز ایڈووکیٹ نے بتایا کہ عالیہ حمزہ کی ضمانت منظور ہوگئی ہے۔ اب ہم مچلکے جمع کروا کر عالیہ حمزہ کو با حفاظت گھر پہنچائیں گے۔

ضمانت منظور ہونے کے بعد سابقہ رکن قومی اسمبلی کی آج ہی رہائی کا امکان ہے۔ تاہم انتظامیہ کی جانب سے سینٹرل جیل کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کرتے ہوئے سیالکوٹ روڈ ٹریفک کیلئے بند کر دی گئی اور امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ عالیہ حمزہ کو دوبارہ کسی مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا جائیگا۔ اسی خدشے کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں کی جانب سے بھی کیا گیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *