عمران خان سے ملاقات کیلئے آنیوالے برطانوی صحافی کا ویزہ منسوخ کرکے واپس بھجوا دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق امریکی نژاد برطانوی صحافی چارلزگلاس کو وزارت داخلہ نے ویزہ منسوخ کرکے واپس برطانیہ بھجو ادیا۔ چارلز گلاس کو اسلام آباد میں ایک گھر سے اُٹھا کر ائیرپورٹ واپس بھیجا گیا۔ برطانوی صحافی نے عمران خان سے ملاقات کیلئے وزیر داخلہ محسن نقوی سے ای میل کے ذریعے اجازت مانگی تھی۔
مزید پڑھیں: عمران خان کے مطالبات جائز، جواب بھی اچھا آنا چا ہیے، مشاہد حسین
چارلز گلاس نے وزیر داخلہ کو ای میل میں لکھا تھا کہ انہیں عدالت کی جانب سے اجازت ملنے کے باوجود عمران خان سے ملنے نہیں دیا گیا۔ واضح رہے کہ چارلز گلاس عمران خان کے دوست ہیں اور عمران خان سے ملاقات کیلئے پاکستان آئے تھے۔

