پی ٹی آئی کا مرکزی سیکرٹریٹ کھول دیا گیا

 پی ٹی آئی کا مرکزی سیکرٹریٹ کھول دیا گیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے سیل کیے گئے مرکزی سیکرٹریٹ کو ڈی سیل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈیوٹی مجسٹریٹ نے عدا لت کے حکم پر پی ٹی آئی سیکرٹریٹ کو کھول دیا، اسلام آباد ہا ئی کورٹ نے تحریک انصاف کے آفس کو سیل کرنے کا کالعدم قرار دیا تھا، تحریک انصاف کے سینٹرل سیکرٹریٹ کو 22 جولائی کو سیل کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:عدالت نے عالیہ حمزہ کی ضمانت منظور کرلی، رہائی کا حکم

واضح رہے کہ عدالتی فیصلے کے مطابق پی ٹی آئی حکام نے سی ڈی اے سے اتفاق کیا تھا کہ وہ آگ بجھانے کے آلہ جات ہر فلور پر نصب کریں گے، چھت پر فائر پمپ، الگ سے پانی کا ٹینک، مینوئل الارم سسٹم نصب کریں گے۔

 یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کا پولیس افسران کے خلاف عدالت جانے کا اعلان

جب کہ عمارت کے باروچی خانے (کچن) کی حفاظت کے لئے گیس ڈیٹیکٹر، ایمرجنسی نمبر آویزاں کئے جائیں گے اور عمارت میں بجلی کی باقاعدہ وائرنگ بھی کروائیں گے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *