نازیباویڈیوز اصلی ہیں ، خلیل الرحمان قمر کا بیان آگیا

نازیباویڈیوز اصلی ہیں ، خلیل الرحمان قمر کا بیان آگیا

معروف ڈرامہ نگار اورنامور اسکرپٹ رائٹر خلیل الرحمان قمر نے نازیبا ویڈیوز وائرل ہونے پر سائبر کرائم میں درخواست دائر کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق انہوں نے اپنی درخواست میں موقف اپنایا کہ ملزمان نے پہلے مجھے دھوکے بازی سے بلایا پھر نازیبا ویڈیوز بنائی گئیں، مجھے بلیک میل کیا گیا اور بھاری رقم بٹوری گئی ۔ انہوں نے رقم دینے سے انکار پرمیری نازیبا ویڈیوز وائرل کیں۔

خلیل الرحما ن کا کہنا تھا کہ نازیبا ویڈیوز وائرل ہونے سے میری ساکھ کو شدید نقصان پہنچا، ملزمان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ ہنی ٹریپ کا شکار ہو نیوالے خلیل الرحمان قمر نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی نازیبا ویڈیوز بندوق کے زور پر بنائی گئیں اور وہ حقیقی ہیں۔

ایک یوٹیوبر سے گفتگو کے د وران انہوں نے تصدیق کی کہ انہیں نازیبا ویڈیوز بنانے کے لئے مجبور کیا گیا تھا۔ دوسری جانب اس حوالے سے سائبر کرائم حکام نے کہا ہے کہ انہیں درخواست موصول ہو چکی ہے، جلدتحقیقات شروع کی جائیں گی۔ واضح رہے کہ خلیل الرحمان قمر کو 15 جولائی کو مبینہ طور پر اغوا ء کرکے تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:شوبز فنکار بھی لنڈا بازار سے خریداری کرتے ہیں، معروف اداکارہ کا انکشاف

ملزمان کیخلاف 21 جولائی کو تھانہ سندر میں مقدمہ درج کیا گیا تھا،پولیس کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم حسن شاہ اور لڑکی سمیت 12 ملزمان پولیس کی تحویل میں ہیں، مرکزی ملزم 28 جولائی کو پکڑا گیا تھا، 29 جولائی کو ڈرامہ نگار کی نازیبا ویڈیو وائرل ہوئی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *