وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ستمبر، نومبر کے بعدپی ٹی آئی کا حکومت میں آنےکا دعویٰ خام خیالی کے سوا کچھ نہیں ۔
تفصیلات کے مطابق خواجہ آصف نےجیو نیوز کے پروگرام میں شاہزیب خانزادہ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ سپریم کورٹ میں قیادت کی تبدیلی کے بعد تحریک انصاف کی حکومت کا آنا صرف دعویٰ ہو سکتا ہے اس کے علاوہ اس میں کوئی حقیقت نظر نہیں آتی ۔
انہوں نے میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے متعلق جو بیان میں نے دیا ہے اس پر قائم و دائم ہوں ، انہوں نے پاؤں پکڑنے ہی پکڑنے ہیں، علیمہ خان نے بھی جو پریس کانفرنس کی ہے اس سے یہ لگتا تھا کہ ان کی ٹون میں بھی ترلے والی بات چیت ہے ۔
خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کو حکومت کرتے15برس ہو گئے ، نئی یونیورسٹیا ں بنانےکے بجائے تعلیمی اداروں کی زمین فروخت کر رہے ہیں ۔ انہوں نے پی ٹی آئی پر الزام لگایا کہ دہشت گردوں کو ان لو گوں نےواپس لا کر آباد کیا ۔ کیا یہ ملک دیوالیہ کر کے نہیں گئے؟ ۔
یہ بھی پڑھیں:الیکشن ایکٹ ترمیمی بل قائمہ کمیٹی سے منظور
آئی ایم ایف کو خط کس نے لکھے، بانی پی ٹی آئی کو اپنی ذات و اقتدار کے سوا کوئی چیز عزیز نہیں۔ ان لوگوں کامشغلہ یہ ہے کہ صبح پراٹھوں کا ناشتہ کرکے آتے ہیں اور پھر بھوک ہڑتا لی کیمپ میں بیٹھ جاتے ہیں۔ ان کی حکمت عملی سے ہم بخوبی واقف ہیں کہ بڑھک مارو، اگلا ڈر جائے تو ٹھیک ورنہ مذاکرات کی بات کرو۔