وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اداکار سردار کمال کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے مرحوم اداکار سردار کمال کے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ اداکاری کے شعبہ میں سردارکمال کی خدمات کو مدتوں یاد رکھا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:حافظ نعیم الرحمٰن کا چشمہ شہری نے 1کروڑ 10 لاکھ میں خرید لیا
یاد رہے کہ پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے سینئر اداکار و کامیڈین سردار کمال گزشتہ رات اچانک دل کا دورہ پڑنے کے کے باعث اس فانی دنیا سے رخصت ہو گئے تھے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سردار کمال کو منگل کی شب دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔ اور وہ اپنے خا لق حقیقی سے جا ملے۔ سردار کمال نے سوگواروں میں پیچھے بیوہ، 2 بیٹوں اور ایک بیٹی کو چھوڑا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی