پنجاب میں موسلا دھار بارش کے باعث بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی، ہر طرف پانی بھر گیا اور لاہور زیر آب آ گیا۔
ہسپتالوں، گھروں اور دفاتر میں پانی داخل ہو گیا جس سے روزمرہ زندگی درہم برہم ہو گئی اور بجلی کی بندش ہوئی، 400 سے زائد فیڈرز ٹرپ ہو گئے۔ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارشوں سے سیلاب آ گیا، صوبائی دارالحکومت کے اسپتالوں اور گھروں میں پانی داخل ہو گیا۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق قومی شاہراہوں پر وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سوزوکی موٹر سائیکل جی ڈی 110 ایس کی نئی قیمت سامنے آگئی
موٹروے ایم ٹو پنڈی بھٹیاں سے شیخوپورہ، کالا شاہ کاکو اور ٹھوکر نیاز بیگ کے علاوہ مانگا منڈی، پتوکی، رینالہ خورد اور اوکاڑہ میں بھی بارش ہوئی۔ فیض پور سے ننکانہ صاحب تک موٹروے ایم تھری پر بھی بارش ہوئی۔لاہور میں موسلا دھار بارش کے باعث سروسز ہسپتال کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں پانی جمع ہوگیا جس کے نتیجے میں مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
اسی طرح چوہنگ کے علاقے سمیت لاہور کے مضافات میں موسلا دھار بارش ہوئی اور تاج پورہ کے علاقے میں گھروں میں پانی داخل ہوگیا۔