44سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، مون سون بارشوں کا نیا اسپیل کب تک جاری رہے گا؟ الرٹ جاری

44سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، مون سون بارشوں کا نیا اسپیل کب  تک جاری رہے گا؟ الرٹ جاری

صوبائی ڈیزاسٹر مینمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے )نے مون سون بارشوں کا نیا  سلسلہ 6 اگست تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے ۔

ترجمان پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ پنجاب کے تمام دریاؤں اور بیراجز میں پانی کا بہاؤ نارمل سطح پر ہے۔ منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 60 فیصد، تربیلا میں 77 فیصد ہے۔ ستلج ، بیاس اور راوی پر قائم بھارتی ڈیمز میں پانی کی سطح 39 فیصد تک ہے۔ جبکہ ولنرایبل اضلاع میں سیلابی خطرے کے پیشِ نظر انتظامات مکمل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: یاماہا وائے بی آر125 خریدنے کے خواہشمندوں کیلئےنئی قیمت مقرر

ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق 1 اگست سے 4 اگست تک دریائے سندھ، رودکوہیوں اور دریائے چناب میں سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔ پی ڈی ایم اے کنٹرول روم اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز 24/7 صورتحال کو مانیٹر کر رہے ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ 12 گھنٹوں میں 3 شہری جانبحق جبکہ 1 زخمی ہوا۔

عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ عوام الناس سے التماس ہے کہ موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں ۔ خراب موسم میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ بجلی کی تاروں اور کھمبوں کو چھونے سے گریز کریں۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کریں۔

دوسری جانب لاہور ائیر پورٹ ایریا میں 350ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے ۔ لاہور میں بارش کا 44 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، پانی اسپتال اور گھروں میں داخل ہو چکا ہے ۔  کمشنر لاہور زید بن مقصود کا واسا ہیڈ آفس اور شہر کا دورہ کیا اور نکاسی آب آپریشن کا بھی جائزہ لیا ۔ اس موقع پر کمشنر لاہور زید بن مقصود کی انتہائی زیادہ بارش کے بعد شہریوں سے اپیل کی ہے کہ والدین بچوں کو کھلے جمع بارشی پانی میں نہ نہانے دیں۔کوئی بجلی کی تار خدا نخواستہ پانی میں گر سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہری بغیر ضرورت کے سفر سے احتراز کریں۔شدید بارش کی نکاسی کیلئے آپریشن جاری ہیں۔ ٹریفک پولیس کو جمع بارشی پانی چوکوں سے ٹریفک روانی کو قائم کرنے کیلئے ہدایات جاری کردی ہیں۔شہری بجلی کے کھمبوں پولز سے دور رہیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ لیسکو کو متحرک کردیا گیا ہے، ٹیمیں گلیوں اور چوکوں میں چیکنگ کررہی ہیں۔

ترجمان کمشنر لاہور کے مطابق لاہور میں کوئی رین ایمرجنسی نافذ نہیں کی گئی۔ شہریوں سے غیر ضروری سفر کرنے سے احتراز کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات کا پاک فوج کیخلاف پراپیگنڈہ کرنے والوں سے متعلق بڑا فیصلہ

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، پنجاب، سندھ ، خیبر پختونخوا، کشمیر میں بارشیں متوقع ہیں۔ اس کے علاوہ کراچی ،لاہور ، گوجرانوالہ ،گجرات، جہلم ، شکر گڑھ اور بھمبر آزاد کشمیر سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے بلوچستان میں جمعہ اور گلگت بلتستان میں ہفتے کی رات سے بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔ گزشتہ روز لسبیلہ ، واشک، قلعہ سیف اللہ اور قلات میں سیلابی ریلوں کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر رہی ۔ مزید برآں مانسہرہ میں مہانڈری کے مقام پر پل بہہ جانےسے شاہرہ کاغان بند ہے جب کہ سیاحوں کے وادی کاغان آنے پر مکمل پابندی عائد ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *