وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات پر ملک کےسب سےبڑے فارمنگ پراجیکٹ کا رواں برس آغاز

وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات پر ملک کےسب سےبڑے فارمنگ پراجیکٹ کا رواں برس آغاز

وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر ملکی تاریخ کے سب سے بڑے شریمپ فارمنگ پراجیکٹ کو قائم کرنے کا آغاز رواں برس ہو جائیگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر پنجاب کی تاریخ کے سب بڑے شریمپ فارمنگ پراجیکٹ کا آغاز رواں برس کر دیا جائیگا اوراس حوالے سےپنجاب میں پہلی بار ایک ہزار ایکڑ پر سو ٹن سے زائد شریمپ فارمنگ کی جائیگی۔ شریمپ فارمنگ کیلئے حکومت پنجاب سبسڈیز، اراضی اور دیگر ضروری سہولیات فراہم کرے گی۔ اس کیساتھ ساتھ وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر فشریز اور شریمپ فارمنگ کے لئے ریسرچ پراجیکٹ بھی شروع کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے، شریمپ فارمنگ پراجیکٹ شروع کرنے پر فشریز فارمز ایسوسی ایشنز کا وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:خیبر پختونخوا حکومت کا وفاق سے واجبات کی وصولی کا معاملہ: متعدد اقدامات ناکام

فشریز فارمز ایسوسی ایشن سے ملاقات میں شریمپ فارمنگ کیلئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔ ملاقات میں شریمپ فارمنگ کے لیے اشتراکِ کار کے فروغ پر اتفاق کیا گیا ہے۔ فشریز اور شریمپ فارمنگ پنجاب کے فارمر کے لیے گیم چینجر پراجیکٹ ثابت ہوگا۔

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *