وفاق کے سرکاری تعلیمی اداروں میں ہفتہ کی تعطیل ختم

وفاق کے سرکاری تعلیمی اداروں میں ہفتہ کی تعطیل ختم

اسلام آباد میں وزارت تعلیم نے تعلیمی اداروں میں ہفتے کی چھٹی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کی جانب سے تمام وفاقی تعلیمی اداروں کو ہفتہ کی تعطیل ختم کرنے ہدایات جاری کر دی گئیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تعلیمی اداروں کا تمام اسٹاف معمول کے ورکنگ آورز کے مطابق حاضری یقینی بنائے گا۔ تمام ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ اسٹاف کی حاضری کو یقینی بنایا جائے۔ ہفتے کے روز تعلیمی اداروں میں مختلف مضامین میں کمزور بچوں پر خصوصی توجہ دی جائیگی۔

 

 

فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطاق دارالحکومت اسلام آباد کے تعلیمی اداروں کیلئے فیصلے کا اطلاق 10اگست سے ہوگا۔ نوٹیفکیشن میں لکھا گیا ہے کہ ہفتے کے روز طلبہ کیلئے مختلف غیر نصابی سرگرمیوں کا اہتمام بھی کیا جائیگا۔ یہ فیصلہ وفاقی سیکرٹری تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کے احکامات پر کیا گیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *