فوج اور عوام کے درمیان دوری ن لیگ والے بڑھا رہے ہیں، عمر ایوب

فوج اور عوام کے درمیان دوری ن لیگ والے بڑھا رہے ہیں، عمر ایوب

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ فوج اور عوام کے درمیان دوری ن لیگ والے بڑھا رہے ہیں، پی ٹی آئی ملک کی مقبول ترین جماعت ہے ۔

تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران عمر ایوب نے کہا کہ ہماری بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی ہے ، عمران خان نے اسماعیل ہانیہ کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا، بانی پی ٹی آئی نے مغربی ممالک کو پیغام دیا ہے کہ مغربی ممالک کو نظر نہیں آرہا ، غزہ میں قتل عام ہورہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آئی پی پیز والا معاملہ حل ہونے تک دھرنا ختم نہیں ہوگا، حافظ نعیم الرحمان کا اعلان

عمر ایوب نے کہا کہ ہم ایران میں اسماعیل ہانیہ کی شہادت کی پُرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، اسرائیل کا آج اٹھنے والا ہر قدم غلط ہے اور اس کو روکنے والا کوئی نہیں۔ سب مسلم ممالک مل کر فلسطین میں امن کے قیام کے لیے کردار ادا کریں ۔ انہوں نے کہا کہ 5 اگست کو صوابی میں شام 4 بجے بڑا جلسہ ہوگا، جلسہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی میزبانی میں ہو گا ۔

یہ واضح ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ملک (پی ٹی آئی) کی مقبول ترین پارٹی ہے ، فوج عوام میں سے ہوتی ہے، فوج اور عوام کے درمیان خلیج مسلم لیگ ن والے بڑھا رہے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *