پاکستان ریلوے کے پولیس ملازمین کا فکسڈ ٹی اے ڈی اے الاؤنس ختم

پاکستان ریلوے کے پولیس ملازمین کا فکسڈ ٹی اے ڈی اے الاؤنس ختم

پاکستان ریلوے نے ریلویز پولیس ملازمین کا فکسڈ ٹی اے ڈی اے الائونس ختم کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ ریلوے کے پولیس ملازمین کو دیا جانیوالا فکسڈ ٹی اے ڈی اے الائونس ختم کر دیا گیا۔ الائونس ختم کیے جانے پر اہلکاروں میں شدید مایوسی اور تشویش پھیل گئی۔ محکمہ ریلوے کے مطابق پولیس اہلکاروں کا فکسڈ الاؤنس اخراجات میں کمی لانے کے لیے ختم کیا گیا۔

مزید پڑھیں: دوران سروس وفات پانیوالے سرکاری ملازمین کے بچوں کو ملازمت دینے پر پابندی عائد

تاہم ریلوے پولیس ملازمین جو ٹرینوں کیساتھ یا کوئی اور ڈیوٹی سرانجام دیتے ہیں، انہیں ٹی اے ڈی اے ادا کیا جاتا رہے گا۔ریلویز پولیس پہلے ہی دیگر لا انفورسمنٹ ایجنسیوں کے مقابلے میں پہلے سے کم تنخواہ وصول کرنے کے علاوہ اگست 2012کے ریٹ پر فکسڈ ٹی اے ڈی اے وصول کر رہی تھی۔

دوسری جانب دیگر لا انفورسمنٹ ایجنسیاں 30جون 2023کے ریوائزڈ ریٹ سے ٹی اے ڈی اے وصول کر رہی ہیں۔ ریلویز پولیس ملازمین نے وزیراعظم سے اس صورت حال کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *