خیبر پختونخوا حکومت کا صوبے میں مالی بحران کے باوجود وزراء پر نوازشات کا سلسلہ جاری

خیبر پختونخوا حکومت کا صوبے میں مالی بحران کے باوجود وزراء پر نوازشات کا سلسلہ جاری

خیبر پختونخوا صوبے پر 640 ارب روپے کے قرض کے باوجود صوبائی حکومت کا حکومتی وزراء پر نوازشات کا سلسلہ جاری اور صوبائی حکومت نے خیبر پختونخوا وزراء کی تنخواہوں، الاونسز اور مرعات بل میں ترمیم کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک جانب خیبر پختونخوا حکومت 640 ارب روپوں کی مقروض ہے تاہم سینکڑوں ارب روپے مقروض اور سنگین مالی بحران سے دوچار خیبرپختونخوا حکومت کا وزراء پر جاری نوازشات کا سلسلہ تھم نہیں سکا ہے۔صوبائی حکومت نے ایک بار پھر خیبرپختونخوا وزراء کےتنخواہوں،الاونسز اور مرعات بل میں ترمیم کا فیصلہ کرلیا ہے۔ آذاد ڈیجیٹل کے پاس موجود دستاویزات کے مطابق اس بار پشاور سے تعلق رکھنے والے وزراء پر بھی نظر کرم کرتے ہوئے مالی مشکلات کے باوجود بھی وزراء کی مرعات میں اضافہ کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا مالی بحران: صوبائی حکومت کا اساتذہ اپگریڈیشن بارے اہم فیصلہ

اس بار پشاور سے تعلق رکھنے والے وزراء کو ماہانہ 2 لاکھ روپے ہاؤس سبسڈی دی جائے گی جس کے لئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئےہیں ۔ وزراء کو ہاؤس سبسڈی دینے کی منظوری صوبائی کابینہ سے کل ہونے والے اجلاس میں لی جائے گی۔دستاویز کے مطابق اس سے قبل دیگر اضلاع سے تعلق رکھنے والے وزراء،مشیر اور معاونین خصوصی کے مراعات میں اضافہ کیا گیا تھا۔اس فیصلے کے مطابق وزراء ،مشیر اور معاونین خصوصی کو 2 لاکھ روپے ماہانہ ہاؤس رینٹ اور ایک بار 10 لاکھ روپے گھر کی مرمت کے لئے دینے کی منظوری دی گئی تھی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *