سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے کہا ہے کہ گذشتہ پانچ ماہ کے دوران 488 مرتبہ احتجاجی، جلسوں ،ریلیوں اور دھرنوں کے باعث لاہور کی سڑکیں بلاک رہیں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر لاہور عمارہ طاہر نے کہا ہے کہ جلسوں،ریلیوں اور احتجاجی عوامل کیوجہ سے ٹریفک کا نظام تعطل کا شکار ہوجاتا ہے، احتجاج آئینی حق،مگر دوسروں کیلئے راستہ بند کرنا اسلامی تعلیمات کے منافی ہے۔ سب سے زیادہ احتجاج لاہور پریس کلب، مال روڈ،سیکرٹریٹ چوک اور فیروزپور روڈ پر ریکارڈ کئے گئے، وکلاء کی جانب سے مجموعی طور پر 87 مرتبہ احتجاج کرتے ہوئے روڈ کو بند رکھا گیا، نابینا افراد نے 16مرتبہ،رکشہ یونینز نے21 مرتبہ احتجاج ریکارڈ کروائے ہیں ۔ سیاسی و مذہبی جماعتوں کی طرف سے 93 مرتبہ احتجاج،ریلی اور کانفرنسز کا انعقاد کیا گیا، ڈاکٹرز و پیرامیڈیکل اسٹاف، طلبہ اور ایپکا کیطرف سے پانچ پانچ مرتبہ احتجاج ریکارڈ کروائے گئے، مظاہرین کی جانب سے شہر کی سڑکوں پر 73ریلیاں،09 کنونشن ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسماعیل ہنیہ کا جسد خاکی گھر پہنچنے پر جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے
چیف ٹریفک پولیس آفیسر لاہور عمارہ طاہر نے کہاکہ راستہ ایپ،راستہ ایف ایم،سوشل میڈیا، الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کے ذریعے شہریوں کو آگاہ رکھا جاتا رہا ہے۔ سی ٹی او لاہور کا کہنا ہے کہ جلسوں،ریلیوں اور احتجاجوں کیوجہ سے ٹریفک کا نظام تعطل کا شکار ہوجاتا ہے، احتجاج آئینی حق،مگر دوسروں کیلئے راستہ بند کرنا اسلامی تعلیمات کے منافی ہے۔