سونے کی فی تولہ قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

سونے کی فی تولہ قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2400 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی ہے، جہاں سونا 2400 روپے اضافے کے بعد 257300 روپے کی ریکارڈ سطح پر جا پہنچا ہے۔

مزید پڑھیں: 30 ہزار روپے کی قیمت میں دستیاب موبائل فونز کی فہرست آگئی

دس گرام سونے کے بھائو میں 2057 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد دس گرام سونے کی قیمت 220593 روپے ہوگئی۔ چاندی کی فی تولہ قیمت 2900 روپے پر برقرار رہی۔

دوسری جانب عالمی منڈی میں فی اونس سونے کی قیمت میں 26 ڈالرکا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،فی اونس سونے کے دام 2432 ڈالر سے بڑھ کر 2458 ڈالر ہوگئے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *