وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پر 7 اگست سے اسلام آباد میں طالبات اور خواتین اساتذہ کے لیے مخصوص گلابی بسیں دستیاب ہوں گی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم میاں شہباز شریف کی ہدایات پر اسلام آباد کے سکولز کالجز میں طالبات اورخواتین اساتذہ کےلیے 7 اگست سے پنک بسوں کا آغاز کیا جا رہا ہے جو اسلام آباد کے تقریبا تمام روٹس پر چلیں گی اور اسلام آباد کے دیہی علاقوں کو شہری مراکز سے جوڑ کر انکے سفر کو آسان اور محفوظ بنائیں گی۔ ان پنک بسز کی دستیابی سے طالبات اور خواتین اساتذہ کے لیے مفت اور محفوظ اور آسان نقل و حمل ممکن ہو گا اور اس سفری سہولت سے لڑکیوں کی تعلیم اور خواتین کو بااختیار بنانے کے امر کی بھی حوصلہ افزائی ہو گی ۔
یہ بھی پڑھیں: امیر جماعت اسلامی کا اپوزیشن جماعتوں کے گرینڈ الائنس کا حصہ بننے سے انکار
وفاقی ترقیاتی ادارے کے مطابق اسلام آباد کے تمام بڑے روٹس پر گلابی بسیں چلیں گی۔اور دیہی علاقوں کو شہری مراکز بشمول تعلیمی اداروں سے جوڑا جائے گا ، اس آپریشن کو یقینی بنانے کے لیے باقاعدہ نگرانی اور تشخیص یقینی بنائی جائے گی۔اس اقدام کا مقصد اسلام آباد میں لڑکیوں کی تعلیم، خواتین کو بااختیار بنانے اور جامع ترقی کو فروغ دینا ہے۔