پی ٹی آئی قیادت اظہارِ یکجہتی کیلئے جماعت اسلامی کے لیاقت باغ دھرنا پہنچ گئی

پی ٹی آئی قیادت اظہارِ یکجہتی کیلئے جماعت اسلامی کے لیاقت باغ دھرنا پہنچ گئی

جماعت اسلامی کےلیاقت باغ مری روڈ پر جاری دھرنے میں اظہارِ یکجہتی کے لیے پی ٹی آئی وفد شعیب شاہین کی قیادت میں پہنچ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک ِ انصاف کی جڑواں شہروں سے قیادت پی ٹی آئی کے قائمقام سیکرٹری اطلاعات شعیب شاہین کی قیادت میں جماعت اسلامی دھرنے میں پہنچ گئی ہے جہاں وہ جماعت اسلامی کے جاری دھرنے میں اظہارِ یکجہتی کا اعلان کریں گے۔ یہاں یہ امر قابلِ زکر ہےکہ پی ٹی آئی کی سینئر قیادت بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر لیاقت باغ پہنچی ہے۔ پی ٹی آئی کے قائم مقام سیکرٹری اطلاعات شعیب شاہین کے ساتھ راولپنڈی سے شہریاریاض زبیر خان اسٹیج ہر موجود ہیں اور اسکے ساتھ ساتھ پی ٹی آئی رہنما شہریار ریاض اور جڑواں شہروں کی مقامی قیادت بھی شعیب شاہین کے ہمراہ جماعت اسلامی دھرنا میں شریک ہوئی ہے۔پی ٹی آئی رہنما مہنگائی کے خلاف جاری دھرنا پر جماعت اسلامی قیادت سے اظہار یکجہتی کرینگے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *