خیبر پختونخوا اسمبلی میں سپریم کورٹ فیصلے کے خلاف متفقہ قرارداد منظور، سپریم کورٹ سے نظر ثانی کی استدعا

خیبر پختونخوا اسمبلی میں سپریم کورٹ فیصلے کے خلاف متفقہ قرارداد منظور، سپریم کورٹ سے نظر ثانی کی استدعا

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں شعائر اسلام کا مذاق اڑایا ہے،قران پاک میں تحریف کی اجازت دیکر جائز قرار دیا، سپریم کورٹ نے فیصلے میں قادیانیوں کو تبلیغ کی اجازت بھی دی ہےجس سے کروڑوں مسلمانوں کی دلا آزاری ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز خیبر پختونخوا اسمبلی کے منعقدہ اجلاس میں حکومتی رکن اسمبلی عبدالسلام خان نے قرارداد پیش کی ، جس میں کہا گیاکہ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں شعائر اسلام کا مذاق اڑایا ہے،قران پاک میں تحریف کی اجازت دیکر جائز قرار دیا، سپریم کورٹ نے فیصلے میں قادیانیوں کو تبلیغ کی اجازت بھی دی ہےجس سے کروڑوں مسلمانوں کی دلا آزاری ہوئی ہے،سپریم کورٹ فیصلے پر نظر ثانی کرے تاکہ امت مسلمہ میں بے چینی کا خاتمہ ہو سکتے۔
سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے اسمبلی ریکروٹمنٹ ترمیمی بل واپس لے لی ،سپیکر اسمبلی نے کہا کہ اسمبلی ریکروٹمنٹ سے متعلق رولز میں ترامیم کے لئے سلیکٹ کمیٹی قائم کی تھی ،سلیکٹ کمیٹی میں بل کابینہ سےمنظوری کے بعد ایوان میں پیش کرنے پر اتفاق کیا ،51 سال قبل رولز پاس ہوئےتھے جس کے تحت ایمپلائمنٹ ہو رہی ہے۔اجلاس کے دوران صوبائی موٹروہیکلز ترمیمی بل 2024کی منظوری دے دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کی ہدایات پر خیبر پختونخوا حکومت کرپشن کے خلاف زیرو ٹالیرنس پالیسی پر گامزن

ترمیمی بل وزیرقانون افتاب عالم نے پیش کیا۔بل میں کہا کہ ٹریفک پولیس جرمانوں سے 10 فیصد ویلفیئر فنڈ قائم کیاجائےگا،نئے ترمیمی مسودے کے تحت جرمانوں میں ایک فیصد گزیٹڈ آفیسر ،12 فیصد ٹکٹنگ آفیسر کو دیا جائے گا،ٹریفک جرمانوں 22 فیصد ٹریفک بیٹ عملے اور 5 فیصد بہترین کارکردگی والوں کو دیا جائے گا۔
خیبر پختونخوااسمبلی نے پولیس ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی بل وزیر قانون افتاب عالم نے پیش کیا بل میں کہا گیا کہ محکمہ پولیس میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے عہدے پر بھرتیوں کےلئی مختص کوٹہ میں ردوبدل کیا گیا ، سب انسپکٹرکی خالی آسامیوں کےلئے پچاس فیصد کوٹہ ہیڈ کانسٹیبل کے لئے مختص تھا جس کو برقرار رکھا گیا ہے ، گریجویٹ کانسٹیبلز یا ہیڈ کانسٹیبلز کا کوٹہ بیس فیصد سے بڑھا کر پچیس فیصد کر دیا گیاہے۔

یہ بھی پڑھیں:  خیبر پختونخوا مالی بحران: صوبائی حکومت کا اساتذہ اپگریڈیشن بارے اہم فیصلہ

پبلک سروس کمیشن کے تحت فریش بھرتیوں کا کوٹہ پچیس فیصد سے کم کرے ساڑھے بارہ فیصد کر دیا گیاہے،شہدا کے لئے مخص کوٹہ پانچ فیصد بڑھا کر ساڑھے بارہ فیصد کر دیا گیاہے ۔اسمبلی اجلاس میں زکوٰۃ و عشر ترمیمی بل میں چیئرمین کونسل کی تعیناتی پر حکومتی اراکین نے احتجاج کرتے ہوئے منیر حسین نےکہا کہ زکوٰۃ و عشر کونسل کاچیئرمین منتخب رکن ہونا چاہیئے۔مشتاق غنی نے کہا کہ من پسند بیوروکریٹ کو چیئرمین لگانے کےلئے گریجویشن کی شرط رکھی گئی ہے ، بیوروکریٹ کی جگہ اس معزز ایوان کا رکن چیئرمین کیوں نہیں ہوسکتا، وزیر قانون آفتاب عالم نے کہا کہ منتخب رکن کا بیوروکریٹ چیئرمین کے زیر صدارت اجلاس میں بیٹھنا درست نہیں،زکوٰۃ و عشر کونسل کے چیئرمین کی نامزدگی وزیراعلی کا اختیار ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: مون سون بارشیں، این ڈی ایم اے نے ایک ماہ میں ہونیوالے جانی و مالی نقصان کی رپورٹ جاری کر دی

پیپلز پارٹی کے رکن احمد کریم کنڈی نے زکوٰۃ و عشر کونسل میں رکن اسمبلی کی شمولیت کی ترمیم پیش کی تھی، انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں ٹھپے لگانے نہیں بلکہ قانون سازی کے لئے آتے ہیں، اپوزیشن اور حکومت دونوں کے اعتراض کے بعد اسپیکر نے بل کو اگلے اجلاس تک موخر کر دیا۔ صوبےمیں امن و امان کی مخدوش صورتحال کے پیش نظر تحریک التواء پر پر بحث کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے احمد کریم کنڈی نے کہ صوبے میں جاری ٹارگٹ کلنگ،بھتا خوری ،اغوا برائے تاوان اور دہشت گردانہ واقعات اب معمول بن چکےہیں، خیبرپختونخوا میں لاقانونیت اپنے عروج پر ہے ،انہوں نے کہا کہ لوگوں نے اپنی طرف سے سزا و جزا کا عمل شروع کر دیا،سوات مدین میں پیش آنے والا واقع اس کا ثبوت ہے،یہ لوگ حکومت کو خوش فہمی کے ذریعے چلانا چاہتے ہیں،انہوں نے کہا کہ ہم اداروں کو کیوں سیاست میں گھسیٹنا چاہتے ہیں، احمد کریم کنڈی نے کہا کہ آئین پر عملداری کرنی ہوگی تب یہاں امن قائم ہوگا۔اس موقع پر جمعیت علماء اسلام کی رکن صوبائی اسمبلی ریحانہ اسماعیل نے حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کی شہادت پر تعزیتی قرارداد پیش کی ،قرارداد میں شہید اسماعیل ہنیہ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا،فلسطینی رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر افسوس کا اظہارکیا ،اسماعیل ہنیہ نے اپنی تمام زندگی فلسطینی عوام اور آزادی کے لئے وقف کی تھی، قرار داد میں تاریخ میں اسماعیل ہانیہ کا نام فلسطینی مجاہد اور عوام کے ہیرو کے طور پر یاد رکھا جائے گا،۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت کا ٹیکس ادائیگیوں بارے اہم اقدام: شہری گھر بیٹھے ٹیکس ادا کر سکیں گے

قرارداد میں عالمی برادری فلسطینی عوام کے حقوق اور جاری مظالم کے خاتمہ کے لئے فوری اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ،ایوان نے قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔ آخرمیں خیبر پختونخوااسمبلی میں بانی پاکستان تحریک انصاف کو پی ٹی آئی پی کے رکن اسمبلی اقبال وزیر نے نازیبا الفاظ کا استعمال کیا جس پر حکومتی اراکین غصہ ہوئے،دونوں طرف سے اسمبلی فلور پر گالم گلوچ ہوئی ،اپوزیشن کی جانب سے پی پی پی کے احمد کنڈی اور جے یو آئی کے رکن ملک عدنان نے معذرت کرکے سپیکر اسمبلی کو درخواست کی کہ نازیبا الفاظ کو حذف کیا جائے اور معاملے کو ختم کر دیا جائے۔عوامی نیشنل پارٹی کے رکن اسمبلی محمد نثار نے کہا کہ امن و امان پر بات ہو رہی تھی کہ یہاں ماحول غیر سنجیدہ ہے مچھلی بازار بنا ہے ۔جس کے بعد اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد پی ٹی آئی پی کے اقبال وزیر کو ایوان سے باہر لے گئے ۔وزیر قانون آفتاب عالم کا کہنا تھا کہ پارٹی کا بانی امت مسلمہ کا لیڈر ہے جس کو برا بھلا کہنے سے جذبات کو ٹھیس پہنچتی ہے ،

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی قیادت اظہارِ یکجہتی کیلئے جماعت اسلامی کے لیاقت باغ دھرنا پہنچ گئی

وزیر قانون نے کہا کہ الیکشن کمشین نے زیادتی کر کے مخصوص نشستیں اور نشان چھینا ، اللہ نے ہمیں گرانے نہیں دیا ،صوبا ئی وزیر قانون نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں لاء اینڈ آرڈر کی جو صورتحال ہے یہ وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کردا بیانیہ کا شاخسانہ ہے ،وفاقی حکومت کو شرم آنی چاہئیے ،خیبر پختونخوا نے ملک کے لئے بہت قربانیاں دی ہیں ،ملک میں امن کے دشمن بہت زیادہ ہے ،وفاقی حکومت کی جانب سے اس قسم کے بیانات کا کیا مقصد ہے ،وفاقی حکومت نے جو الزامات لگائے لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کو خراب کیا جارہا ہے جو سوچی سمجھی سازش کے تحت ہو رہا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *