شیر افضل مروت کو تحریک انصاف سے نکال دیا گیا

شیر افضل مروت کو تحریک انصاف سے نکال دیا گیا

شیرافضل مروت کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )سے نکال دیا گیا ، رات گئے نوٹیفکیشن جاری ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) نے شیر افضل مروت کی رکنیت منسوخ کردی ۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے خلاف ورزیوں پر شیر افضل مروت کی بنیادی رکنیت ختم کر دی ہے۔ جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:بانی پی ٹی آئی کی ہدایات پر خیبر پختونخوا حکومت کرپشن کے خلاف زیرو ٹالیرنس پالیسی پر گامزن

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پارٹی کی جانب سے تنبیہ اور پارٹی گائیڈ لائنز پر عمل کرنے کے لیے کہے جانے کے باوجود شیر افضل مروت نے پارٹی کے قواعد و ضوابط کو نظر انداز کرنا جاری رکھا، جس سے پارٹی کے امیج اور بیانیے کو نقصان پہنچا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ شیر افضل مروت کے بیانات اورسوشل میڈیا کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کے لیے ایک مانیٹرنگ کمیٹی قائم کی گئی تھی۔ کمیٹی اس نتیجے پر پہنچی کہ مروت نے پارٹی ڈسپلن کا کوئی خیال نہیں رکھا اور خود کو پارٹی قواعد و ضوابط سے بالاتر سمجھتےرہےکمیٹی کووصول ہونے والی شکایات کی بنیاد پر رکنیت ختم کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔جس کی پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان نے اس کی منظوری دی ہے.

یہ بھی پڑھیں:ڈیراہ اسماعیل خان میں ججز سیکورٹی سکواڈ پر حملہ، 2 اہلکار شہید

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ شیرافضل مروت بہت قابل ہیں تو وہ اپنی قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دے دیں جو انہوں نے پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار کی حیثیت سے جیتی تھی اور دوبارہ انتخاب لڑیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *