پی ٹی آئی کے بعد شیخ رشید نے بھی 13 اگست کی رات جلسے کی اجازت مانگ لی

پی ٹی آئی کے بعد شیخ رشید نے بھی 13 اگست کی رات جلسے کی اجازت مانگ لی

پی ٹی آئی کے بعد سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے بھی 13 اگست کی رات جلسہ کرنے کی اجازت مانگ لی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو اس حوالے سے تحریری درخواست جمع کروا دی ہے جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ13 اگست رات 10 بجے لال حویلی کے باہر جشن آزادی منانے کے لیے جلسہ کرنے کی اجازت دی جائے۔

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی آفس کو شیخ رشید کی درخواست موصول ہو گئی ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نےوفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 13 اگست کو جلسے کرنے کی درخواست دی ہے۔ درخواست پی ٹی آئی کے ضلعی صدر عامر مسعود مغل کی طرف سے دائر کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کو عدالتی احکامات پر 13 اگست کو جلسہ کرنے کی اجازت دی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:پیکا ایکٹ کے تحت گرفتار 9 پی ٹی آئی کارکن اڈیالہ جیل سے رہا

پی ٹی آئی کو ترنول، ایف نائن پارک یا جی نائن پشاور موڑ جلسہ کرنے کی اجازت دی جائے۔ متن میں مزید کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی 13 اگست کی شام چار بجے جلسہ کرنا چاہتی ہے، پی ٹی آئی پریس کلب کے باہر 5 تاریخ کو احتجاجی مظاہرہ بھی کرنا چاہتی ہے، پی ٹی آئی کو احتجاجی مظاہرہ کرنے کی باضابطہ طور پر اجازت دی جائے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *