پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مخصوص نشستوں کی فہرست میں فوزیہ بی بی کا نام بھی درج کر لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فوزیہ بی بی کو پرویز خٹک کے دور میں ہارس ٹریڈنگ الزامات پرپی ٹی آئی سے فارغ کر دیا گیا تھا ۔ پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق فوزیہ بی بی کا نام خیبر پختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر شامل کر لیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کے بعد شیخ رشید نے بھی 13 اگست کی رات جلسے کی اجازت مانگ لی
سابق ایم پی اے فوزیہ بی بی کو 2018 میں سینیٹ انتخابات میں کرپشن کے الزامات پر پارٹی سے علیحدہ کر لیاگیا تھا۔ ذرائع نےمزید بتایا ہے کہ فوزیہ بی بی نے ماضی میں الزامات پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف50 کروڑ روپے ہرجانہ کیس دائر کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی قیادت اظہارِ یکجہتی کیلئے جماعت اسلامی کے لیاقت باغ دھرنا پہنچ گئی
ہارس ٹریڈنگ الزامات واپس لینے پر فوزیہ بی بی نے ہرجانہ کیس واپس لے لیا تھا۔ واضح رہے سابق وزیراعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک کے دور میں سینیٹ الیکشن کے دوران فوزیہ بی بی پر ہارس ٹریڈنگ کا الزام عائد کیا گیا تھا۔