حکومت کو خطرہ ہے تو اسمبلیاں تحلیل کرکے الیکشن کروالیں، نئیر حسین بخاری

حکومت کو خطرہ ہے تو اسمبلیاں تحلیل کرکے الیکشن کروالیں، نئیر حسین بخاری

پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما نیئر حسین بخاری نے حکومت کو اسمبلیاں تحلیل کرکے نئے الیکشن کروانے کامشورہ دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق سید نئیر حسین بخاری نے کہا کہ وفاقی وزرا اگر سمجھتے ہیں کہ حکومت کو خطرہ ہے تو پھر ہم سے شئیر تو کریں۔ ان کو خطرہ ہے تو ڈلیور کری کیونکہ ہم نے تو انہیں سپورٹ کیا ہوا ہے۔ حکومت کو خطرہ ہے تو وزیراعظم اسمبلی توڑنے کی ایڈوائز جاری کریں اور انتخابات کرالیں۔ سسٹم کے بچائو کا انحصار موجودہ حکمرانوں اور ایک جماعت پر ہے۔ صدر آصف زرداری کہہ رہے ہیں کہ آئو بیٹھ کر بات کریں لیکن نہ کوئی اس پر راضی ہو رہا ہے اور نہ کوئی اس پر بات کرنے کو تیار ہے۔

مزید پڑھیں: کس سیاسی جماعت نے دورانِ حکومت آئی ایم ایف سے کتنا قرض لیا؟ تفصیلات آ گئیں

پیپلزپارٹی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ عمرنا خان اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنا چاہتا ہے، عمران خان قابل اعتبار نہیں۔ وہ یوٹرن کو سیاست سمجھتا ہے ، کبھی اچکزئی کو اختیار دیتا ہے پھر کہتے ہیں اختیار نہیں ۔ ہم یوٹرن کو غیر ذمہ داری سمجھتے ہیں۔ صدر آصف زرداری اس وقت کردار ادا کر سکتے ہیںاور وہ کہہ رہے ہیں کہ آئو بیٹھ کر بات کرلیں لیکن کوئی راضی ہو تو سہی ۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت بالکل تباہی کے دہانے پر آجاتی ہے تو پھر کیا حل ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ایسے ہی تو نہیں چڑھ دوڑے گی ، اس کی کوئی تو وجاہات ہوں گی۔ اگر سسٹم ڈی ریل ہوا تو نقصان ملک کا ہوگا۔ ہم تو غیر آئینی اقدام کو کبھی سپورٹ نہیں کریں گے کیونکہ حل آئین میں ہے۔ غیر آئینی اقدام سے ہمیشہ ملک کو نقصان پہنچا ہے۔ لہٰذ اپیپلزپارٹی سپورٹ نہیں کرے گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *