وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے میں 2لاکھ گھروں کو مفت سولر سسٹم فراہم کرنے کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعلیٰ ہائوس میں 2لاکھ سولر ہوم سسٹم کٹس کی فراہمی کیلئے دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کم آمدنی والے خاندانوں کو 80فیصد سبسڈی پر سولر سسٹم فراہم کیا جائیگا۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ گھرانوں کو پروگرام میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: آئیسکو صارفین کے لیے خوشخبری: بجلی بلوں کی مقررہ تاریخ میں توسیع
مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ پروگرام کا آغاز 2020میں کیا گیا مگر سبسڈی کی رقم 40فیصد تھی ۔ سندھ سولر انرجی پروجیکٹ ورلڈ بینک کے تعاون سے شروع کیا جارہا ہے۔ ایکنک نے 27.4ارب روپے کی لاگت سے اس معاہدے کی منظوری دی ہے۔ ورلڈ بینک اس پروجیکٹ پر 100ملین ڈالر کی فنڈنگ کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب عالمی بینک کے تعاون سے سبسڈی کی رقم 80فیصد تک بڑھا دی گئی ہے۔
2022میں تباہ کن سیلاب اور کووڈ 19کی وجہ سے منصوبہ تاخیر کا شکار ہوا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گرین پاور پلانٹ سے سستی بجلی عوام کو ملے گی۔ سندھ میں نوجوانوں کو سولر ٹیکنیشن کی ٹریننگ بھی دے رہے ہیں۔