گزشتہ روز بھاری اضافے کے بعد آج سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق ملک میں سونے کی قیمت میں کمی ہوگئی۔ سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کی کمی ہوتے ہی سونے کی نئی قیمت 2 لاکھ 56 ہزار800 روپے فی تولہ ہوگئی۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 429 روپے کی کمی دیکھنے میں آئی جس کے بعد 10 گرام سونا 2 لاکھ 20 ہزار 165 روپے کا ہوگیا۔
مزید پڑھیں: 30 ہزار روپے کی قیمت میں دستیاب موبائل فونز کی فہرست آگئی
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 15 ڈالر فی اونس کم ہوئی۔ عالمی مارکیٹ میں سونا فی اونس 2443 ڈالر میں فروخت ہوا۔ جبکہ چاندی کی قیمت 2 ہزار 900 روپے پر مستحکم رہی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 2400روپے کا بھاری اضافہ ہوا تھا جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2لاکھ 57 ہزار 3سو روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔