عراق کی عدالت نے تین پاکستانی نوجوانوں کو دہشتگردی اور ڈکیتی کے الزامات میں 2 بار سزائے موت سنا دی۔
تفصیلات کے مطابق عراقی عدالت کی جانب سے پاکستانی نوجوانوں کو 2بار سزائے موت کا حکم سنا دیا گیا۔پاکستانی نوجوانوں کو سزا دہشتگرد گروپ بنانے اور ڈکیتی کے سنگین الزامات کے تحت سنا ئی گئی۔سزا یافتہ تین نوجوان عمر فاروق ،حیدر علی اور شعیب اختر گوجرانوالہ کے علاقے قلعہ دیدار سنگھ کے رہائشی تھے۔نوجوانوں سے 2پستول بھی بر آمد ہوئے ۔ عدالت نے سزاکیخلاف اپیل کیلئے 10 دن کی مہلت دیدی۔
عراقی عدالت نے تین پاکستانی نوجوانوں کو دو بار سزائے موت کا حکم سنادیا دہشت گرد گروپ بنانے اور ڈکیتی کے الزامات کے تحت عدالت نے گوجرانوالہ کے علاقے قلعہ دیدار سنگھ کے رہائشی تین نوجوانوں عمر فاروق حیدر علی اور شعیب اختر کو دو مختلف الزامات کے تحت سزا سنائی ملزمان سے دو پسٹل بھی… pic.twitter.com/qi3655LwE9
— Azhar Javaid (@azharjavaiduk) August 3, 2024
سزا یافتہ پاکستانی نوجوانوں کے ورثا نے حکومت پاکستان سے مدد کی اپیل کر دی۔ ورثا کا کہنا ہے کہ ان کے بچوں کو سزا غلط الزامات کے تحت سزا سنائی گئی اور وہ بے قصور ہیں۔ورثا نے وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے مدد کی اپیل کر دی۔ ان کا کہنا ہے کہ سزا کیخلاف اپیل کیلئے وسائل نہیں ہیں لہذا عراق میں پاکستانی سفارتخانے کو مدد کیلئے کہا جائے۔