وفاقی سکولوں میں ’پرائم منسٹر سکول میلز پروگرام‘ کا کل سے آغاز

وفاقی سکولوں میں ’پرائم منسٹر سکول میلز پروگرام‘ کا کل سے آغاز

کل سے وفاقی اسکولوں میں ’پرائم منسٹر اسکول میلز پروگرام‘ کا آغاز کر دیا جائے گا اور اس پروگرام کے تحت بچوں کو کھانا فراہم کیا جائے گا۔

سوموار سے سرکاری پرائمری اسکولوں میں ’پرائم منسٹر اسکول میلز پروگرام‘ شروع کر دیا جائے گا، اس پروگرام میں پرائم منسٹرز نیشنل نیوٹریشن انیشیٹو فائر لیس ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

پروگرام کے تحت 60,000 کھانے پکانے کے لیے جدید ترین سینٹرلائزڈ کچن کا استعمال کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بھاپ ککنگ ٹیکنالوجی کے ذریعے فوڈ گریڈ کھانا پکانے کے برتنوں میں کھانا پکایا جائے گا، کھانا پکنے کے بعد اسے انسالڈڈ کنٹینرز میں ڈالا جائے گا اور پھر اسکولوں میں ترسیل کے لیے بھیج دیا جائے گا۔

پروگرام سے وفاق کے 217 پرائمری اسکولوں کے بچے مستفید یوں  گے اور پڑھائی کے ساتھ جب کھانا بھی دستیاب ہوگا تو یقیناً بچوں کی اسکول میں حاضری میں بھی اضافہ ہوگا، جس سے تعلیم اور صحت کے معیار میں  بہتری آئے گی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *