بنگلاد یش کے آرمی چیف جنرل وقار الزماں نے کہا ہے کہ فوج عوام کے اعتماد کی علامت ہے،ان کیساتھ کھڑیں رہیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق بنگلادیش کے آرمی چیف جنرل وقار الزمان نے مسلح افواج کو حکم دیا ہے کہ وہ کسی بھی حالت میں عوام کی جان و مال اور اہم ریاستی اداروں کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنائیں۔
عالمی خبر رساں ادارے نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ بنگلادیشی آرمی چیف کا کہنا ہے کہ فوج عوام کے اعتماد کی علامت ہے اور اسے کسی بھی صورت میں ٹھیس نہیں پہنچائیں گے۔ ہم ہمیشہ اپنے عوام کے ساتھ کھڑے تھے اور کھڑے رہیں گے ۔
بنگلا دیش کے آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ ہماری فوج عوام کی حفاظت کی خاطر اور ریاست کی کسی بھی ضرورت کیلئے مستعد اور مکمل طور پر تیار ہے۔ بنگلا دیش کی فوج ہمیشہ عوام کے مفاد اور ریاست کی کسی بھی ضرورت کے موقع پر اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔
انہوں نے افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر پھیلنے والی افواہوں سے باخبر ر ہیں۔ ہر ڈپارٹمنٹ اپنے فرائض ایمانداری اور خلوص نیت سے ادا کر ے ۔
یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش: احتجاجی طلبہ کا ملک گیر سول نافرمانی کا اعلان
واضح رہے کہ بنگلا دیش میں کوٹا سسٹم کے خلاف ملک گیر احتجاج کے بعد سول نافرمانی کی تحریک جاری ہے جس میں اب تک 50 سے زائد افراد جاں بحق اور 200 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔