بالی ووڈ کے معروف اداکارعامر خان کافلم پروڈکشن کی دنیا چھوڑنے کا فیصلہ

بالی ووڈ کے معروف اداکارعامر خان کافلم پروڈکشن کی دنیا چھوڑنے کا فیصلہ

بالی ووڈ کے معروف اداکار اور مسٹرپرفیکشنسٹ کے نام سے پہنچانے جانیوالےعامر خان نے اداکاری اور فلم پروڈکشن کی دنیا چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق عامر خان نے بھاری ذمہ داری ڈا لتے ہوئے اپنا پروڈکشن ہاؤس اپنے بیٹے جنید کے حوالے کردیا، بھارتی اداکار گزشتہ چند سال سے اداکاری پہلے ہی کم کر چکے تھے اور فلم پروڈکشن پر زیادہ توجہ دے رہے تھے۔

اب انہوں نے فلم پروڈکشن سے بھی باہر نکلنے اور مکمل ریٹائرڈ منٹ لے کر زندگی کو انجوائے کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ایک انٹرویو میں اداکار جنید خان نے انکشاف کیا کہ ان کے والد عامر خان ریٹائرمنٹ کے قریب ہیں اور پروڈکشن کا کام میں خود دیکھ رہا ہوں ۔

چھوٹی عمر میں پروڈکشن ہاؤس سنبھالنے پر اداکار جنید خان کا کہنا تھا کہ ان کو فلم کے سیٹ کا اچھا تجربہ ہے، فلم’ ’پی کے‘ ‘کے سیٹ پر بھی وہ موجود تھے، ایڈورٹائزمنٹ شوٹس بھی کروا چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا نے اپنی منگنی ختم کرنے کی وجہ بتادی

جنید خان کا مزید بتانا تھا کہ ان کے والد عامر خان نے انہیں پروڈکشن سنبھالنے کا حکم دیا کیو نکہ وہ ریٹائر ہونا چاہتے ہیں۔ جنید خان نے حال ہی میں فلم’ ’مہاراج‘ ‘سے ڈیبیو کیا ہے اور اس فلم میں ان کی اداکاری کوکافی پسند کیا گیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *