بھارت کا ریاستی جبر علاقائی استحکام کیلئےمستقل خطرہ ہے ، پاک فوج

بھارت کا ریاستی جبر علاقائی استحکام کیلئےمستقل خطرہ ہے ، پاک فوج

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، سروسز چیفس اور مسلح افواج کا یوم استحصال کے موقع پر اپنے جاری کردہ خصوصی پیغام میں کہنا تھا کہ بھارتی فورسز کی مقبوضہ جموں و کشمیر میں عالمی قوانین، انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورز یوں کی جتنی میں مذمت کی جائے و ہ کم ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے ادارہ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق یومِ استحصال کے موقع پر مسلح افواج کی قیادت نے مقبوضہ وادی کے دلیر اور غیور عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور کہا کہ کشمیریوں کی حصول حق خود ارادیت ، آزادی کے لیے جائز اور طویل جدوجہد کی حمایت مکمل کرتے ہیں اور ہمیشہ کرتے رہیں گے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز کی عالمی قوانین کی خلاف ورزی اور انسانی حقوق کی لگارتار خلاف ورزیاں قابل مذمت اور نفرت کے قابل ہے ، بھارت کے زیر قبضہ مقبوضہ علاقے میں جاری سخت فوجی لاک ڈاؤن، علاقے کے آبادیاتی حیثیت تبدیل کرنے کی غیر قانونی کوششوں اور ہندوستانی سرکار کے جارحانہ بیانات قابل مذمت ہیں۔

مسلح افواج کی قیادت کا کہنا تھا کہ بھارت کا ریاستی جبر اور انسانی بحرانوں کو ہوا دینا علاقائی استحکام کے لئے مستقل خطرہ بنتا جا رہا ہے ۔ خطے میں پائیدار امن و استحکام کا دارومدار اقوام متحدہ کی قراردادوں، کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق دیرینہ تنازعہ کشمیر کے حل میں ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش میں پاکستانی طلبہ کمروں تک محدود رہیں : ہائی کمیشن

پاکستان کی مسلح افواج مقبوضہ کشمیر کے شہداء کو ان کی غیر معمولی قربانیوں پر خراج تحسین پیش کرتی ہیں، مسلح افواج کشمیریوں کی جبر و استبداد کے خلاف جدوجہد کی ہر فورم پر سیاسی، اخلاقی اور انسانی بنیادوں پر حمایت جاری رکھے گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *