ڈاکٹر شاہد کا قتل، بیٹے نے جرم کا اعتراف کر لیا

ڈاکٹر شاہد کا قتل، بیٹے نے جرم کا اعتراف کر لیا

لاہور: پی ٹی آئی رہنما اور نجی اسپتال کے مالک ڈاکٹر شاہد کے قتل کا معمہ حل ہو گیا، او سی یو اقبال ٹاؤن نے مقتول قیوم شاہد کے بیٹے کو گرفتار کرلیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ او سی یو ٹیم نے قیوم شاہد کو اس کے والد کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ تفتیش کے دوران ملزم نے اپنے والد شاہد صدیق کو قتل کرنے کا اعتراف کیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ قیوم شاہد نے اپنے والد کو اخراجات کے لیے پیسے نہ دینے اور حد سے زیادہ سخت ہونے کی وجہ سے قتل کرایا تھا۔ آٹھ ماہ قبل قیوم نے چوہنگ کے علاقے میں اپنے والد پر بھی فائرنگ کی تھی۔ بیٹے نے اپنے والد کو قتل کرنے کے لئے شوٹرز کی خدمات حاصل کی تھیں اور انہیں کچھ رقم پیشگی ادا کی تھی ، باقی رقم قتل کے بعد ادا کی جانی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: کون کونسے موبائل فون بلاک ہونے جارہے ہیں؟ پی ٹی اے نے بتادیا

جب پولیس نے ملزم بیٹے قیوم کے سامنے تمام ثبوت پیش کیے تو اس نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر شاہد کے قتل کا مقدمہ ان کے دوسرے بیٹے تیمور کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔قتل کے وقت ڈاکٹر شاہد کے بیٹے قیوم اور بھائی ساجد بھی موجود تھے۔ ایف آئی آر کے مطابق ڈاکٹر شاہد کو اس وقت گولی ماری گئی جب وہ اپنی گاڑی میں سوار ہو رہے تھے۔ ان کا بیٹا قیوم ان کے سامنے ان کی گاڑی کے پاس کھڑا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *