بنگلہ دیش میں صورتحال انتہائی کشیدہ موبائل ، انٹرنیٹ سروس بند، کرفیو نافذ

بنگلہ دیش میں صورتحال انتہائی کشیدہ موبائل ، انٹرنیٹ سروس بند، کرفیو نافذ

بنگلہ دیش میں طلبا کی ملک گیر سِول نافرمانی تحریک شدت پکڑ گئی ہے ۔ 100 سے زاہد افراد ہلاک جبکہ 14 پولیس اہلکار بھی شہید ہوئے ہیں۔ 

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کئی شہروں میں ہنگاموں کی وجہ سے 100 سے زائد افراد مارے گئے ہیں ۔ طلبا نے وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا۔ مختلف جھڑپوں میں مرنیوالوں کی تعداد100سے زائد ہوگئی ۔

بنگلہ دیش میں گزشتہ روز سے شروع ہونے والے پرتشدد احتجاج مظاہروں میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں اب تک 100 سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں اور درجنوں زخمی ہوچکے ہیں، بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد نے سول نافرمانی کی تحریک چلانے والے طلبہ کو دہشت گرد قرار دے دیا۔

رپورٹس کے مطابق حکام نے کرفیو والے علاقوں میں انٹرنیٹ بھی بند کردیا ہے اور ایک ہفتے میں کم ازکم 11 ہزار افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *