ڈاکٹروں بننے کے خواہشمند کے لیے بری خبر،ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس انٹری ٹیسٹ کی فیس میں 33 فیصد اضافہ کر دیا گیا۔
پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس پروگراموں کے لیے انٹری ٹیسٹ فیس میں 33 فیصد اضافہ کردیا ہے۔ اس سال ایم ڈی سی اے ٹی کا امتحان دینے والے طلباء کو 8ہزار روپے ادا کرنے ہوں گے۔ نئے شیڈول کے مطابق ایم ڈی سی اے ٹی ٹیسٹ دینے والے غیر ملکی طلبہ کی رجسٹریشن فیس 40 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہونڈاسی ڈی 70 قسطوں پر حاصل کرنیوالوں کیلئے بڑی آفر لگا دی گئی
اس سال چاروں صوبوں سے دو لاکھ سے زائد طلبہ ایم ڈی سی اے ٹی کا امتحان دیں گے۔ ٹیسٹ کے لیے رجسٹریشن 5 اگست سے شروع ہوگی جبکہ سندھ، پنجاب، بلوچستان، خیبر پختونخوا، اسلام آباد، گلگت بلتستان، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں ٹیسٹ 22 ستمبر کو ہوں گے۔
فیسوں میں یہ نمایاں اضافہ خواہشمند ڈاکٹروں کے لیے ایک دھچکا ہے، جس سے ان کے لیے میڈیکل کے شعبے میں اپنے خوابوں کو پورا کرنا اور بھی مشکل ہو گیا ہے۔