پنجاب بھر کی جیلوں میں قید نادار قیدیوں کو مفت لیگل ایڈ کا آغاز کر دیا گیا

پنجاب بھر کی جیلوں میں قید نادار قیدیوں کو مفت لیگل ایڈ کا آغاز کر دیا گیا

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے کہا ہے کہ اب پنجاب میں کوئی غریب قیدی وکیل کی سہولت سے محروم نہیں رہے گا اور انہیں مفت یہ سہولت میسر ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کی تمام 43 جیلوں میں فری لیگل ایڈ کمیٹیاں قائم کر دی گئیں ہیں جس کے تحت فری لیگل ایڈ کمیٹیاں پنجاب بار کونسل اور ضلعی بار ایسوسی ایشنز کے اشتراک سے تشکیل دے دی گئی ہیں۔ نادار اسیران جو مقدمات کی پیروی کیلئے وکیل کا انتظام نہیں کر سکتے انہیں فری لیگل ایڈ ملے گی اورمستحق اسیران اپنے متعلقہ سپریٹینڈنٹ جیل کو درخواست دیں گے جنہیں وکلاء سے ملوایا جائے گا. پنجاب بھر میں کل 447 وکلاء کو فری لیگل ایڈ کمیٹیوں میں شامل کیا گیا ہے۔

یہبھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے جلسے میں کتنے افرادنے شرکت کی؟حیران کن انکشاف

لاہور ڈویژن میں 45 وکلاء، گوجرانولہ ڈویژن میں 90، راولپنڈی میں 70 وکلاء شامل کیے گئے ہیں جبکہ فیصل آباد ڈویژن میں 47، ملتان میں 45، سرگودھا میں 24 وکلاء کمیٹیوں میں شامل کیے گے ہیں۔ اسی طرح بہاولپور ڈویژن 55، ساہیوال میں 55، ڈی جی خان میں 16 وکلاء فری لیگل ایڈ کمیٹی میں شامل کیے گے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *