لاہور میں جرمن سیاح کو زدوکوب کرنیوالےملزمان گرفتار: غفلت کے مرتکب ڈالفن اہلکاروں پر بھی مقدمہ

لاہور میں جرمن سیاح کو زدوکوب کرنیوالےملزمان گرفتار: غفلت کے مرتکب ڈالفن اہلکاروں پر بھی مقدمہ

لاہور میں جرمن سیاح سے واردات کرنے والے تینوں ملزمان گرفتار کر لیئے گے ہیں، پولیس زرایع نے کہا ہے کہ کچھ روز قبل لاہور میں جرمن سیاح سے کیمرا اور موبائل چھیننے والے ملزمان کو غازی آباد اور برکی کے علاقے سے گرفتار کر لیا گیا ہے.

تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے لاہور کے نواح میں جرمن سیاح فلورین برگ  سے واردات کرنے والے تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور ملزمان سے چھینا گیا کیمرہ اور موبائل فون بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔پولیس زرایع کے مطابق ملزمان نے شمالی چھاؤنی کے علاقے میں جرمن سیاح سے واردات کی تھی، پولیس کے مطابق ملزمان سے مزید تفتیش کا عمل بھی جاری ہے ۔یہاں یہ امر قابلِ زکر ہےکہ جرمن سیاح فلورین برگ گزشتہ ہفتے سائیکل پر سنٹرل ایشا سے پاکستان پہنچا تھا اور لاہور میں قیام پزیر تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش میں پھنسے پاکستانی شہریوں و طلبہ سے متعلق ہائی کمشنر کا بیان آگیا

اس کیساتھ ساتھ جرمن سیاح سے واردات کے بعد موقع پر پہنچنے والے ڈالفن اہلکاروں پر بھی غفلت برتنے پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ موقع پر پہنچنے والے ڈالفن اہلکار جرمن باشندے کو کاروائی نہ کروانے کا کہتے رہے اور اہلکاروں نے واردات بارے کسی اعلی افسر کو آگاہ نہیں کیا اور ڈولفن اہلکار بغیر کوئی کاروائی کئے جرمن سیاح کو مطمئن کر چلے گئے۔جس پر ایکشن لیتے ہوئے سی سی پی او نے ڈالفن ااہلکاروں کو دفتر بلا کر گرفتار کروادیا اور سنگین غفلت برتنے پر سی سی پی او بلال صدیق نے ڈالفن اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے۔ چاروں اہلکار تھانہ سول لائنز کی حوالات میں بند کر دئے گئے ہیں ۔پولیس زرایع کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں ڈولفن اہلکار مزمل، عمیر قاصد اور حسنین شامل ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *