خیبر پختونخوا محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم نے تعلیمی شعبے میں سیاسی اثرو رسوخ کم کرنے کے لیے اساتذہ تبادلوں کے روایتی طریقہ کار کو ختم کرکے نئی ای-ٹرانسفر پالیسی کا آغاز کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ ابتدائی وثانوی تعلیم خیبر پختونخوا نے سیاسی اثروسوخ کم کرنے کیلئے گریڈ12سے گریڈ18تک اساتذہ تبادلوں سے متعلق روایتی طریقہ کارختم کرکے نئی ای ٹرانسفر پالیسی ترتیب دے دی ہے، گزشتہ دور حکومت میں بنائی گئی ای ٹرانسفر پالیسی میں کچھ وقت کے لئے عملدرآمد کرنے کے بعد پالیسی کو غیر فعال بنا دیا گیا تھا تاہم اب محکمہ تعلیم نے اساتذہ کے تبادلوں کے لئے نئی ای ٹرانسفر پالیسی متعارف کر ا دی ہے، گزشتہ ای ٹرانسفر پالیسی کو ختم کرکے نئی بنائی گئی پالیسی پر عمل درآمد کیا جائے گا،مذکورہ پالیسی کے تحت ضلع کے اندر ضلعی کیڈر ز کی آسامیوں اور ایک ضلع سے دوسرے ضلع کی صوبائی کیڈرز کی آسامیوں سے متعلق تبادلے کئے جا سکیں گے،باہمی راضی مندی، انتظامی سطح پر شکایت کی صورت میں،نئے قائم شدہ سکولوں ، نئے تخلیق شدہ آسامیوں پر تبادلوں کو مذکورہ پالیسی سے مستنشی حاصل ہوگا،ای ٹرانسفر پالیسی کے تحت تبادلے سال میں ایک بار کئے جائیں گے خاص طور پر تعلیمی سال کے اختتام پر یا پھر موسم گرما کی چھٹیوں کی دوران کئے جا سکیں گے۔.
یہ بھی پڑھیں: ملک میں چیریٹی کے نام پر چلنے والے تمام اداروں کی تفصیلات طلب کر لی گئیں
تمام کیڈرز کی گریڈ12سے گریڈ18تک خالی آسامیوں سے متعلق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرتمام معلومات اپ لوڈ کریں گے،ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی ڈائریکٹر ای ایم ائی ایس کی فراہم کردہ فارمیٹ کے مطابق مطلوبہ ڈیٹا فراہم کرے گی،متعلقہ حکام ایپ میں موجود اساتذہ کے دستاویزات کی چھان بین کرنے کے ذمہ دار ہونگے،کنٹریکٹ پر بھرتی ہونے والے اساتذہ ای پالیسی کے تحت تبدیل نہیں ہو سکیں گے جب تک وہ مستقل نہیں ہو جاتے،جن سکولوں میں دو اساتذہ ہیں ان کے بھی تبادلے ای ٹرانسفر پالیسی کے تحت نہیں ہو سکیں گے،ای ٹرانسفر پالیسی کے تحت تبادلے صرف خالی آسامیوں پر کیے جائیں گے،ایک ہی سکولوں اور ایک ہی آسامی پر دو سالہ مدمت ملازمت پوری کرنے والے اساتذہ مذکورہ پالیسی کے تحت تبادلے کے لئے اہل ہونگے،ایک یا ایک سے زائد امیدواروں جن کے نمبرز برابر ہوں تبادلے کے لئے ان میں سے ایک امیدوار کا انتخاب میرٹ، اس کے بعد تاریخ پیدائش اور اگر پھر بھی نمبرز برابر ہوتے ہیں تو جس نے پہلے درخواست دی ہوگی اس کا تبادلہ کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھین: تحریک انصاف کاالیکشن ایکٹ ترمیمی بل سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان
سیکنڈری سکول ٹیچرز کے علاوہ گریڈ16تک اساتذہ کے تبادلوں کے لئے مجموعی طو ر پر 65نمبر رکھے گئے ہیں جس میں دو سے تین سال تک ایک ہی عہدے پر گزارنے والے اساتذہ کے لئے 8نمبر، تین سے پانچ سال مدت ملازمت والوں کے لئے 15نمبر، پانچ سے سات سال مدمت ملازمت والے اساتذہ کے لئے 20نمبرروکھے گئے ہیں اسی طرح ٹیچر سٹوڈنٹ ریشو، معذوری، ڈومسائل اور دیگر مد میں رکھے گئے ہیں۔اسی طرح سیکنڈری سکول ٹیچرز کے تبادلوں کے لئے 85نمبرز رکھے گئے ہیں جس میں میٹرک کے امتحانات کے نتائج اور طلبہ کی حاضری سے متعلق نمبرز رکھے گئے ہیں، سینئر سبجیکٹ سپیشلسٹ کے تبادلوں کے لئے بھی 85نمبرز جبکہ پرنسپل اور ہیڈ ماسٹرز کے تبادلوں کے لئے 105نمبرز رکھے گئے ہیں، جس کے لئے میٹرک اور انٹر امتحانات میں طلبہ کی کارکردگی سمیت دیگر کے لئے نمبرز رکھے گئے ہیں۔