چیف جسٹس قاضی فائز نے 31 ہزار 680 مربع فٹ زمین عطیہ کردی

چیف جسٹس قاضی فائز نے 31 ہزار 680 مربع فٹ زمین عطیہ کردی

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ اور ان کے اہل خانہ نے 77 ویں یوم آزادی کے موقع پر ہزاروں مربع فٹ زمین عطیہ کر دی۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس اور ان کی فیملی کی جانب سے 31 ہزار 680 مربع فٹ زمین بلوچستان حکومت کو عطیہ کی گئی ۔ اس حوالے سے قاضی فائز عیسی خاندان نے اراضی حکومت کو دینے کے لیے بلوچستان حکومت کو خط لکھا جس پر چیف جسٹس آف پاکستان اور ان خاندان کے دستخط موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کاالیکشن ایکٹ ترمیمی بل سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے 77 ویں یوم آزادی کے موقع پر قاضی خاندان نے اپنی زمین قوم کیلئے عطیہ کر دی ہے، یہ اراضی زیارت میں قائدِاعظم ریذیڈنسی کے ساتھ واقع ہے، چیف جسٹس اور ان کے خاندان کی جانب سے یہ اراضی 14اگست کو حکومت بلوچستان کے حوالے کی جائے گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *