بانی پی ٹی آئی عمران خان کی طرف سے کارکنان کو 14 اگست کے حوالے سے ہدایات جاری

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی طرف سے کارکنان  کو 14 اگست کے حوالے سے ہدایات جاری

بانی چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان نے صوابی جلسے کے شاندار انعقاد پر کارکنان کا شکریہ ادا کیا اور کارکنان کو کہا ہے کہ 13 اگست کی رات کو پاکستان کے جھنڈے لے کر باہر نکلیں ۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما انتظار پنجوتھہ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے صوابی جلسے پر کارکنان کا شکریہ ادا کیا ہے اور بانی پی ٹی آئی نے کہا ہےکہ کارکنان 13 اگست کی رات کو پاکستان کے جھنڈے لے کر باہر نکلیں ۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے بنگلہ دیش کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا ہےکہ بنگلہ دیش میں جو کچھ ہوا اس کے پیچھے بنیادی اور بڑی وجہ ظلم ہے ،

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کاالیکشن ایکٹ ترمیمی بل سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

آٹھ فروری کے الیکشن سے قبل جتنا بھی ظلم ہوا اس پر لوگ خاموش رہے اور 9 مئی کو جو بیانیہ بنایا گیا اس پر جواب الیکشن میں عوام نے دیا تھا، بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ دھاندلی زدہ الیکشن پر عوام کو شدید غصہ تھا، اب بھی وقت ہے یہ فیصلوں پر نظر ثانی کریں ۔مہنگائی نے عوام کی معیشت کو کمزور کر دیا ہے بنگلہ دیش کے حالات بھی اسی وجہ سے خراب ہوئے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے خلاف جبر کی پالیسی کو ختم کیا جائے ، کرپشن پر بانی پی ٹی آئی کی پالیسی زیرہ ٹالرنس ہے ۔ خیبر پختون خواہ میں کرپشن پر کمیٹی بنا دی گئی وہ اس پر کام کرے گی ۔بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ علی امین گنڈاپور خیبر پختونخواہ میں اچھا کام کر رہے ہیں ۔ علی امین گنڈاپور نے صوبائی جلسے میں اچھا کام کیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *