چینی کمپنی بی وائی ڈی کا 17اگست کو پاکستان میں نئی الیکٹرک گاڑیاں متعارف کروانے کا اعلان

چینی کمپنی بی وائی ڈی کا  17اگست کو پاکستان میں نئی الیکٹرک گاڑیاں متعارف کروانے کا اعلان

پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے اچھی خبر آگئی۔

چین کی سب سے بڑی الیکٹرک گاڑیاں بنانیوالی کمپنی بی وائے ڈی نے میگا موٹر کمپنی کے اشتراک سے 17اگست سے پاکستان میں نئی الیکٹر ک گاڑیاں باضابطہ طور پر متعارف کروانے کا اعلان کر دیا۔ بی وائے ڈی کے بیان کے مطابق حب پاور کمپنی لمیٹڈ کے تحت میگا موٹر کمپنی (پرائیویٹ )لمیٹڈ کے اشتراک سے پاکستانی مارکیٹ میں بی وائے ڈی کی مسافر گاڑیاں باضابطہ طورپر متعارف کروانے کیلئے تقریب منعقد کی جائیگی۔

مزید پڑھیں: کیا کا اپنی گاڑی کی بکنگ پر25 فیصد کی بڑی کمی کا اعلان

پاکستان کے بڑے شہروں میں الیکٹرک گاڑیوں کے بارے میں بل بورڈز شہریوں کی توجہ کا مرکز ہیں۔ اس ضمن میں مارچ میں اہم شراکت داری کا اعلان کیا گیا تھا جس کا مقصد پاکستانی مارکیٹ میں مکمل طور پر الیکٹرک اور پلگ ان ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیا ں متعارف کروانا ہے۔ بیان کے مطابق مئی 2021میں اپنی دس لاکھ ویں نئی انرجی گاڑی کی تیاری کے بعد بی وائے ڈی نے محض تین سالوں میں آٹھ ملین وی گاڑی تیار کرنے کا متاثر کن سنگ میل عبور کیا ہےاور یہ سنگ میل عبور کرنیوالا دنیا کا پہلا آٹو موبائل برانڈ بن گیا ہے۔

میگا موٹر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر علی خان نے اس بڑی پیشرفت پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بی وائے ڈی سے اشتراک کیساتھ میگا موٹر کا ملکی معیشت میں ہمارے تعاون کا ویژن ظاہر ہوتا ہےاور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کے ازالے کی ہماری سوچ اجاگر ہوتی ہے کیونکہ پاکستانی ہر سال موسمیاتی تبدیلی سے متاثر ہوتا ہے۔ نئی انرجی الیکٹرک گاڑیوں کی پیداوار میں چین کی مشہور کمپنی بی وائے ڈی 2022اور2023میں عالمی حریف کمپنیوں کو پچھاڑتے ہوئے نئی انرجی گاڑیاں فروخت کرنیوالی صف اول کی کمپنی بن چکی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *