سوزوکی مقبول ترین موٹرسائیکلز کی قیمتیں سامنے آگئیں

سوزوکی مقبول ترین موٹرسائیکلز کی قیمتیں سامنے آگئیں

سوزوکی کی پسندیدہ ترین موٹرسائیلز جی ڈی 110اورجی ایس 150کی اگست کیلئے قیمتیں سامنے آگئیں۔

تفصیلات کے مطابق جی ڈی 110سوزوکی کی مقبول ترین موٹرسائیکل سمجھی جاتی ہے جو اپنے خوبصورت ڈیزائن اور طاقتور انجن کے باوجود بہترین مائیلیج فراہم کرتےی ہے اور یہی وجہ ہے کہ اسے عوام میں مقبولیت حاصل ہے۔ سوزوکی جی ڈی 110میں سنگل سلنڈر فور سٹرک ، ائیر کولڈ، ایس او ایچ سی انجن دیا جارہا ہے اور 113سی سی طاقت کا حامل ہے۔انجن کی یہ طاقت 4سپیڈ میش ٹرانسمیشن سسٹم کے ذریعے ٹائرز کو منتقل کی جاتی ہے۔

اسی طرح سوزوکی کی ایک اور مقبول موٹرسائیکل جی ایس 150ہے جو کمپنی کی سب سے زیادہ فروخت ہونیوالے موٹرسائیکلز میں سے ایک ہے۔ اس کا کلاسک ڈیزائن عوام کو اپنی طرف متوجہ کرلیتا ہے ۔ اس کے علاوہ یہ موٹرسائیکل ایک طاقتور 4اسٹرک، سنگل سلنڈر ، ائیر کولڈ اینڈ او ایچ سی انجن کیساتھ آتی ہے، جس کی طاقت پانچ سپیڈگئیر سسٹم کے ذریعے ٹائرز تک منتقل ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں: بہترین فیول ایوریج فراہم کرنیوالی 5 بہترین موٹرسائیکلز

گزشتہ کچھ عرصے میں جہاں دیگر موٹرسائیکلز کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے،وہیں سوزوکی کے ان دونوں ماڈلز کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے بعد جی ڈی 110کی قیمت 3لاکھ 52ہزار روپے اور جی ایس 150کی قیمت 3لاکھ 82ہزار روپے تک پہنچ چکی ہے۔

تاہم خریداروں کیلئے ایک اچھی خبر ہے کہ پاک سوزوکی کمپنی خود بھی اپنی یہ بائیکس آسان اقساط پر دے رہی ہے جبکہ کئی کمرشل بینک بھی اپنے صارفین کو یہ موٹرسائیکلز اقساط پر مہیا کر رہے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *