بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے نئے سربراہ کا نام سامنے آگیا

بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے نئے سربراہ کا نام سامنے آگیا

وزیر اعظم حسینہ واجد کے مستعفی ہونے کے بعد بنگلہ دیش میں ڈاکٹرمحمد یونس کو عبوری حکومت کا نیا سربراہ مقررکردیا گیا ہے، باقی ارکان کا چناؤبعد میں کیا جا ئیگا۔

تفصیلات کے مطابق غیرملکی میڈیا رپورٹس نے بتایا ہے کہ بنگلہ دیش میں شیخ حسینہ کے ملک چھوڑنے کے بعد عبوری حکومت کی تشکیل کا عمل شروع ہوگیاہے ، طلبہ کے مطالبے پر نوبل انعام یافتہ ڈاکٹر محمد یونس عبوری سیٹ اپ کے سربراہ مقرر ہو گئے۔

 یہ بھہ پڑھیں:بنگلہ دیشی فوج میں بڑی تبدیلیاں، انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ سمیت بڑے جرنیل برطرف

بنگلہ دیشی صدر کی صدارت میں اس حوالے سے اجلاس کا انعقادہوا، جس میں طلبہ قیادت اور سیاسی رہنماؤں نے بھر پور شرکت کی۔ محمد یونس کے سربراہ بننے کے بعد عبوری حکومت کے باقی ارکان کو سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد حتمی شکل دی جائے گی۔

اس سے قبل بنگالی طلبہ کی جانب سے نوبل انعام یافتہ محمد یونس کو عبوری حکومت کی سربراہی دینے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ بنگلہ دیشی طلبہ قیادت نے فوجی حکام سے ملاقات کی اور اپنے جائزمطالبات پیش کیے تھے، بنگلہ دیشی طلبہ نے نوبل انعام یافتہ محمد یونس کو عبوری حکومت کی سربراہی دینے کا کہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:حسینہ واجد کاسیاسی واپسی کاکوئی ارادہ نہیں،بیٹےسجیب واجد کا پیغام

محمد یونس کے ترجمان نے بھی طلبہ قیادت کی نامزدگی سے اتفاق کیا تھا۔ طلبہ کے مطالبے کے تحت بنگلہ دیش کی پارلیمنٹ تحلیل کردی گئی تھی جب کہ طلبہ تنظیموں نے فوجی حکومت قبول کرنے سے انکار کردیا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *