نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے حکومتی ٹیم سےمذاکرات کے بعد کہا کہ حکومت کی طرف سے تحریری تجاویز ملنے کے بعد امیر جماعت دھرنے بارے فیصلہ کریں گے ۔
تفصیلات کے مطابق لیاقت بلوچ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم پہلے دن سے کہہ رہے ہیں کہ دھرنا ہمارا ذات کے لیے نہیں بلکہ عوامی مسائل کے حل کے لیے جاری ہے ، جماعت اسلامی کا عوامی مسائل پر دھرنا مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں:جعلی سرکار کے اقتدار میں پاکستان محفوظ نہیں، بیرسٹر سیف کا بڑا بیان آگیا
ہمارے مطالبات یہ ہیں کہ بجلی کی زائد قیمتوں پر تنخواہ داروں پر ٹیکس نہ لگائے جائیں اور فیصلہ واپس لیا جائے ۔ دھرنا شرکاء سے ملنے والی حکومتی کمیٹی میں وزیر داخلہ، وزیر توانائی ٹیکیکل کمیٹی کے لوگ بھی موجود تھے ۔
یہ بھی پڑھیں:جماعت اسلامی کا 11اگست کو لاہور میں وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر دھر نے کا اعلان
ہم نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ عوام کو ریلیف ملنا چاہیے،مذاکرات کے بعد حکومتی کمیٹی کا کہنا ہے کہ آج تحریری تجاویز جماعت اسلامی کو دیں گے ، جماعت اسلامی تجاویز ملنے کے بعد امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کریں گے۔